MahaTET Urdu Oct-2021 Paper-2 PYQs
Question 1 to 4
فلکیات اس علم کا نام ہے جس میں اجرام فلکیہ کے احوال سے بحث کی جائے۔ اجرام فلکیہ میں ستارے، سیارے، سیارچے، چاند، دمدار تارے، شہاب ثاقب اور نیزک شامل ہیں۔ ستارہ اسے کہتے ہیں جس کو قدرت نے اپنی ذاتی روشنی عطا کی ہو اور سیارہ وہ ہے جو دوسرے روشن جسم سے روشنی حاصل کرلے جبکہ چاند وہ فلکی جسم ہے جو کسی سیارے کے گرد گھومتا ہے۔ چوں کہ سورج کی روشنی قدرت کی طرف سے اسے بخشا ہوا عطیہ ہے، اس لئے وہ اصطلاحی زبان میں ستارہ ٹھہرا اور ہماری زمین چوں کہ سورج کے گرد گھومتی ہے لہذا یہ بھی ایک سیارہ ہے اور ہماری زمین کے گرد ایک انعکاسی روشن گولا گھومتا ہے لہذا زمین کے باشندوں کا چاند ایک ہی ہے جبکہ بعض سیاروں کے گرد چار چار چاند بھی چکر لگاتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment