MahaTET Urdu Language-1 November 2025 Paper Solution Practice Part-2
(Question 1 to 4) درج ذیل اقتباس کا بغور مطالعہ کیجئے اور دئے گئے متبادل میں سے سوالوں کے جوابات تلاش کیجئے
انسانی برتاؤ میں تبدیلی دو سطحوں پر ہوتی ہے ! ایک ظاہری دوسری باطنی۔ آپ اس مفروضے کو سادہ زبان میں جسمانی اور فکری تبدیلی بھی کہہ سکتے ہیں۔ ظاہری تبدیلی کا عمل فوری طور پر واقع ہوتا ہے جبکہ فکری تبدیلی بہت صبر آزما عمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صالح فکری سانچوں میں ڈھلے ڈھلائے افراد روز روز پیدا نہیں ہوتے اور جب پیدا ہوتے ہیں تو بد عقیدہ لوگ انہیں پوجنا شروع کر دیتے ہیں اور انہیں بجائے انسان کے بھگوان ماننے پر اتارو ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ یہی فکری تبدیلی جب بجائے جسم و ذہن کے قلب، ضمیر پر وارد ہوتی ہے تو انسان روحانی مدارج طے کرتا ہے اور تعلیم کے اس بلند و بالا مقصد تک پہنچتا ہے جسے انبیائے کرام نے مرتب کیا ہے اور اس میں الہی منشاء ہر جگہ موجزن ہے۔

No comments:
Post a Comment